پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں سنجے کپور کی شرکت

February 24, 2018

پی ایس ایل کا بخار نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ جی ہاں، پاکستان سپر لیگ 2018 کا شاندار آغاز ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں سمیت بولی وڈ اداکار سنجے کپور نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے اسٹیڈیم پہنچے۔

بولی وڈ اداکار انیل کپور کے بھائی سنجے کپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بہترین ایونٹ جبکہ میری پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی ہے کیونکہ میرا تعلق پشاور سے ہے۔

دوسری جانب سنجے کپور سے قبل بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی نہ صرف پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ایک تقریب میں کھلاڑیوں کیلئے پرفارم کر چکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ 2018کو پہلی باربھارت میں نشر کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی عوام پربھی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بہترین ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔