شاہراہوں کی عارضی بندش سے ٹریفک نظام متاثر ہے،شیعہ علماء کو نسل

February 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس میں کراچی کی مختلف شاہراؤں پر تعمیراتی کاموں کی سستی روی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کی دانستہ غفلت عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے مختلف شاہراہوں کی عارضی بندش سے ٹریفک نظام متاثر ہورہا ہے ڈرگ روڈ پرمنٹوں کے فاصلے کو گھنٹوں میں بھی طے کرنا مشکل ہو گیا ہے مریضوں،طلبا اور ملازمین کے لیے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے شاہراہوں کی بحالی حکومتی عدم توجہی کا شکارہے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔