ن لیگ حکومت ہوتے ہوئے بھی ماتم کررہی ہے، چانڈیو

February 24, 2018

پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ن لیگ والے حکومت ہوتے ہوئے بھی ماتم کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے اپنے آپ کو مظلوم کہہ کر ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے ہیں، حکومت بھی کررہے اور اپوزیشن بھی۔

چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، آپ خود دیکھ لیں، عدالتوں میں وزیروں کی فوج لے جاکر بھی کہتے ہیں کہ ہم مظلوم ہیں۔