امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے محکمہ خارجہ کوکروڑوں ڈالرز کے فنڈز فراہم کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اسٹیٹ گلوبل انگیج منٹ سینٹر (جی ای سی ) میں 4؍ کروڑ ڈالرز کی منتقلی کیلئے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیںجس کی درخواست وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کی تھی۔
دسمبر 2016میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نےایک بل پر دستخط کئے تھے جس کے تحت چین،شمالی کوریا اور روس کے پروپیگنڈے کا توڑ کر نے کے لئے امریکی دفاعی بجٹ سے 6کروڑ ڈالرز مختص کئے گئے تھے۔