آسٹریلیا میں ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول

March 13, 2018

آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبیرا میں32 ویں سالانہ ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے۔

اس بیلون فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجا دیا ہے وہیں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدنے میلے کی رونقیں دوبالا کردی ہیں ۔

واضح رہے کہ 10مارچ سے شروع ہونے والا یہ دلچسپ میلا 9روز تک جاری رہے گا جبکہ اس حسین نظارے کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔