پارکنگ نہ ملنے پر روسی ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو کاٹ دیا

March 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسے پاگل پن کہیں یا شدید غصہ؟روسی ڈرائیور نے پارکنگ نہ ملنے پر دوسری گاڑی کا ایک حصہ کاٹ دیا۔

عام طور پر گاڑی کیلئے پارکنگ تلاش کرنا ڈرائیورز کیلئے مشکل ترین کام ہوتا ہے لیکن شاید ان صاحب کی طرح پارکنگ نہ ملنے پر ایسا ردعمل کوئی نہیں دکھاتا۔

روس میں ایک ڈرائیور پارکنگ نہ ملنے پر آپے سے باہر ہوگیا اور تیز دھار والے گرینڈرکی مدد سے وہاں کھڑی دوسری گاڑی کا ایک حصہ کاٹ دیا۔

اس کارروائی کے بعد اس ڈرائیور نے اپنی گاڑی باآسانی پارک کی اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

ڈرائیور کے پاگل پن پر مبنی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں ہر کوئی اسے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔