اسٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت

March 15, 2018

معروف برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے اپنی آخری نصیحت میں کہا تھا کہ انسانوں کو کسی بھی اجنبی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

سن2010 میں بنائی ایک ڈاکیومنٹری کیلئے انٹرویو میں اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ یقیناً انسانوں کے علاوہ کوئی نہ کوئی مخلوق کہیں ضرور آباد ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ایسی کسی بھی مخلوق سے رابطے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔

اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ایسی مخلوق انسان کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی مخلوق انسانوں سے چالاک ہوسکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ زمین پر آکر ہمارے وسائل چھین کر لے جائیں گے۔