فلم ’’اکتوبر‘‘ کے ٹریلر نے 2 کروڑ لائکس حاصل کر لئے

March 17, 2018

ممبئی(ایجنسیاں)بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ،ٹریلر کواب تک 20ملین سے زائد شائقین نے لائک کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور اب تک 20 ملین سے زائد شائقین نے اسے دیکھا پسند کیا اور شئیر کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فلم میں ورون دھون کے ساتھ بانیتا سندھو ہیں۔ فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار ہیں۔

فلم13 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔