شارجہ میں کرکٹ کا بخار اپنے عروج پرپہلی بار اسٹیڈیم کھچا کھچ بھر گیا

March 17, 2018

اشارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو گروپ میچوں کے آخری دن کرکٹ کا بخار اپنے عروج پر دکھائی دیا۔ٹورنامنٹ میں پہلی بار شارجہ اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔پندرہ ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ایک تماشائی کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کا میچ ہورہا ہے۔جمعے کو چھٹی والے دن تماشائیوں نے خود ہلا گلا کیا اور جارحانہ کرکٹ کا بھرپور مزہ لیا۔