سینٹ پیٹرکس ڈے 2018

March 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


دنیا بھر میں سینٹ پیٹرکس ڈے زور و شور سے منایا گیا جسکی مناسبت سے نہ صرف مختلف تقریبا کا انعقاد کیا گیا بلکہ دنیا کی درجنوں تاریخی عمارتوں کو بھی سبز رنگ میں نہلا دیا گیا۔

جی ہاں، سینٹ پیٹرکس ڈے کے موقع پر ہر طرف نہ صرف سبز رنگ نمایاں رہا بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے48تاریخی و مشہور مقامات کو سبز رنگ میں نہلادیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اس روایتی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی فائیو اسٹار ہوٹل برج العرب، کینیڈا اور امریکا کے سرح د پر واقع نیاگرا فال، لندن آئی فیرس وہیل، ڈزنی لینڈ کا سلیپنگ بیوٹی کاسل، برازیل میں کرائسٹ دی ریڈیمرکا مجسمہ،نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، وائٹ ہاؤس کے فوارہ اور شکاگو کے دریا سمیت دیگر ممالک کے مختلف مقامات کو برقی قمقموں کے ذریعے سبز رنگ میں ڈھال کراُنکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ۔