کمیونٹی اسلامک سینٹر لزبن کے 50سال مکمل ہونے پر تقریب

March 18, 2018

لزبن( سرفراز فرانسس) لزبن کی سنیٹرل مسجد اور کمیونٹی اسلامک سنیٹر لزبن کے 50سال مکمل ہونے پر اسلامک کمیونٹیز لزبن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پرتگال کے صدر مارسلو ریبلوو ڈی سوسا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیوٹیرس بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ دیگر مہمان گرامی میں پٹریاٹ کارڈنیل کلیمنٹ جارج ، امام الظہر شیخ احمد محمد الطیب ، سعودی سفیر ، عبدلمجید وکیل ، اختر حسین سید اور دیگر ممالک کے سفیروں سمیت پاکستانی، مزمبیک ، اور بنگلادیشی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ ڈیویڈ منیر امام سنٹرل مسجد کی تلاوت قران پاک سے تقریب کا اغاز ہوا ، جبکہ عبدالمجید وکیل صدر اسلامک کمیونٹی لزبن کی جانب سے سنیٹرل مسجدلزبن اور کمیونٹی اسلامک سنیٹر کے پچاس سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا ۔واضح رہے کہ سنیٹرل مسجد لزبن و اسلامک کمیونٹی سنیٹر لزبن کا اغاز 1968میں سعودی حکمومت کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔