کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سینٹرل کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ سپر مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور حبس بے جا میں رکھے گئے شہری عامر حسن کو بازیاب کرلیا، ا یس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ نے شہری کو غیر قانونی طور پر بند کررکھا تھا، شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر عدالت نے ا یس ایچ او کو پیر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔