گاڑی سے تلاشی کے دوران 70کلو گرام حشیش برآمد

March 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے واٹر پمپ چورنگی کے قریب ایک مشکوک ڈبل کیبن گاڑی سے تلاشی کے دوران 70کلو گرام حشیش برآمد کرکے ملزمان خیال بہادر اور عادل خان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔