برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

March 19, 2018

برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی میں چوتھے ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جسے برطانوی استاد نے اپنے نام کرلیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والی بیسٹ گلوبل ٹیچر کی تقریب میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرٹ اینڈ ٹیکسٹائل کی ٹیچراینڈریا ظفیراکائو کو شیخ محمد بن راشد المختوم نے ٹرافی اور 1ملین ڈالر انعام سے نواز۔

39سالہ اینڈریا ظفیراکائو نامی ٹیچر لندن کے ایلپرٹن کمیونٹی اسکول میں مہاجر بچوں کو تعلیم کے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

جنہوں نے مہاجر بچوں سے گھل مل جانے کیلئے 35زبانوں پر عبور حاصل کیا ہوا ہے۔

ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ چارسال سےمنعقد کیا جا رہا ہے جس میں بہترین کارکردگی پر منتخب کیا جاتا ہے اور اس سال یہ ایوارڈ پہلی بار برطانوی ٹیچر کو ملا ہے جبکہ اس اعزاز کے حصول کیلئے 170ممالک سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں دی تھیں ۔