شہریوں کا واپڈا کے خلاف مظاہرہ

March 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شاہ لطیف کالونی کے رہائشیوں نے واپڈا کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر 92 یوسی چیئرمین غلام شبیر سنگراسی اور دیگر کا کہنا تھا کہ حیسکو کی جانب سے اوور بلنگ اور ڈیٹکشن لگا لگا کر صارفین کے بل لاکھوں روپے تک پہنچا دیئے گئے ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حیسکو کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔