پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

March 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کی رہائشی مسمات ثمینہ نے کہا کہ اس نے پاک پتن پنجاب کے رہائشی ساجد ضیاءسے گزشتہ روز حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے جس پر میرے گھر والے ہمارے خلاف ہوگئے ہیں اور انہیں جان سے مارنے اور اغوا کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔