یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ

March 20, 2018

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اردو سمیت وطن عزیز میں بولی جانے والی 7مختلف زبانوں میں امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان کے عنوان سے ملی نغمے جاری کیے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آئی ایس پی آر کے یوٹیوب آفیشل چینل پر ملی نغمے ہمارا پاکستان کو 7 زبانوں اردو، پنجابی، سندھی، بلوچی، پشتو ، کشمیری اور بلتی زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

جوش و ولولے سے بھرپور ملی نغمے ہمارا پاکستان کے شاعر عمران رضا ہیں جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

اس نغمے کو اردو میں شفقت امانت علی ،پنجابی میں عارف لوہار، سندھی میں عاصم اظہر، پشتو میں گل پنرہ،بلوچی میں اختر چنل زہری، بلتی میں مبارک علی ساون اور کشمیری میں بانو رحمت نے گایا ہے۔

لہو کو گرما دینے والا یہ نغمہ پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے جس میںپاک وطن کے جنت نظیر نظارے دکھائے گئے ہیں ۔

یہ نغمہ وطن عزیز کی تمام قوموں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے عزم و ہمت کو بھی پیش کر رہا ہے۔