ہالی ووڈ فلم دی لاسٹ مین کانیا ٹریلر جاری

March 20, 2018

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ڈرامہ فلم دی لاسٹ مین کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

روڈریگو ایچ ولاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جو ذہنی بیماری میں مبتلا ہوکر یہ سمجھتا ہے کہ قیامت قریب ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فلم کی کاسٹ میں ہیڈن کرسٹینسن، ہاروے کیٹل، مارکو لیونارڈی، جسٹن کیلے،کرسٹو جے سوارٹ اور ایلکس اکوسٹا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیلیلا زارسکے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔