مرکزی امامیہ ٹرسٹ میں جشن مولود کعبہ

March 21, 2018

حیدر آباد(بیورو رپورٹ )بزم مدحت معصومین کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ زیر صدارت مولانا محمد عون نقوی مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد 9 نمبر میں 22 مارچ جمعرات کو 9 بجے شب منعقد ہوگا،مولانا سید حسن ظفر نقوی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ریحان اعظمی،مصدق لاکھانی (دبئی)آصف مغل(لاہور)کوثر نقوی،میر تکلم،احسن زیدی،اسد آغا،نقش کاظمی،سلمان اعظمی اور دیگر شعرا نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔