یوم پاکستان پر پاک بحریہ کے تحت مختلف تقریبات

March 23, 2018

پاک بحریہ نے یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک بحریہ کی یونٹوں اور اسکولوں میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں کیڈٹ کالج پٹارو اور سانگھڑ کے کیڈٹس نے گھڑ سواری اور ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا جبکہ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاک بحریہ کے بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان کے مطابق یونس آباد میں پاک بحریہ کے زیرانتظام سرکاری اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔

بلوچستان کے ساحلی شہروں اورماڑہ، گوادر، پسنی، تربت اور جیونی میں بھی پاک بحریہ کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

پاک بحریہ کے زیرانتظام ہونے والی تقریبات میں بلوچستان کی ساحلی پٹی کے باسیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر اور اورماڑہ میں شانداربوٹ اور موٹر ریلیز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔