مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے27مارچ کو اہم اجلاس طلب

March 24, 2018

اسلام آباد(ایجنسیاں) حکومت نے دینی مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اہم ترین اجلاس طلب کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سکیورٹی ڈویژن، وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں27مارچ 2018 کو دن دوبجے ایک اہم ترین اجلاس بلایاگیا، جس میں وزارت مذہبی امور، وزارت تعلیم،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام، قومی سلامتی کے مشیر،چیئرمین فیڈرل بورڈ سمیت پانچوں وفاق المدارس کے رہنماشرکت کریں گے، جنہیں باقاعدہ خطوط بھجوادیئے گئے۔ حکومت نے دینی مدارس کے طلبا کودینی کے ساتھ عصری تعلیم کی فراہمی،انگلش اورکمپیوٹرتعلیم، اساتذہ کو تنخوا ہیں، مدارس کی فنڈنگ سمیت مدارس کو مرکزی دھار ے میں لانے کے حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اہم ترین اجلاس طلب کرلیا۔