پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی قیمت کتنی ہے؟

March 24, 2018

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی میڈیا کے سامنے پیش کر دی گئی، جس سے فائنلسٹ ٹیموں کا جذبہ اور زیادہ بڑھ گیا۔

کراچی کے میدان میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ٹائٹل کی جنگ سے قبل پی ایس ایل ٹرافی میڈیا کے سامنے پیش کردی گئی۔

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ٹرافی ڈائمنڈ کٹ، سلوراسٹونز اور سونے کی پلیٹوں سے بنائی گئی ہے۔ خوبصورتی بڑھانے کیلئےزرقون سمیت قیمتی پتھر بھی لگائے گے ہیں۔ ٹرافی پر11لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونے کا بیٹ اور بال بھی نصب ہے۔

دوسری جانب سپر ایونٹ کے سپر مقابلے کے لیے شہر قائد مہمانوں کو ویلکم کرنے کو تیار ہے۔ نو سال بعد کرکٹ کی بہار نے کراچی کو نکھار دیا، روشنیوں کا شہر خوبصورت لائٹوں سے جگمگانے لگا۔ سڑکوں پر کرکٹ ستاروں کے قدآور پوسٹرز اور لہراتے جھنڈوں نے سجاوٹ کو چار چاند لگادیے ہیں۔