کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان

April 12, 2018

جماعت اسلامی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

احتجاجی لائحہ عمل کے مطابق کل شہربھر میں مظاہرے کیے جائیں گے ، 3 دن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو ریڈ زون کا رخ کیا جائےگا۔

کے الیکٹرک کے صدر دفتر کے باہر جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ میں حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک چھوٹے موٹے بلوں کی عدم ادائیگی پرصارفین کی بجلی کاٹ دیتی ہے مگر خود سوئی سدرن گیس کو واجبات ادا نہیں کررہی۔

انھوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز شہر کے پچاس مقامات پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔