ذہنی دبائو میں مبتلا10فیصد والدین بچوں کو اسکول سے لینا بھول جاتے ہیں

April 27, 2018

لندن (نیوز ڈیسک ) ایک نئے سروے کے مطابق ذہنی دبائو میں مبتلا10فیصد والدین اپنے ہی بچوں کو اسکول سے لینا بھول جاتے ہیں ۔ریسرچ میں ان نکات کو نوٹ کیا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم کیا کیا باتیں بھول جاتی ہیں، سروے کے نتیجے میں پتہ چلا کہ 20 میں سے ایک(5 فیصد ) والدین مشعل بجھانا بھول گئے جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ اتنی ہی تعداد باتھ روم کا نل بند کرنا بھول گئے جس کے نتیجے میں گھر میں پانی بھر گیا۔دس فیصد والدین نے اعتراف کیا کہ گھریلو پریشانیوں میں مبتلا ہو نے کے باعث وہ گھر کے بل جمع کرنا بھول گئے تھے جبکہ15فیصد گھر سے نکلتے ہوئے اکثر اپنا پرس یا والٹ بھول جاتے ہیں۔پانچ میں سے ایک (20فیصد) کو کبھی بھی اپنا فون نمبر یاد نہیں رہتا۔چھ فیصد ہمیشہ بالوں کو درست کرنا بھول جاتے ہیں جبکہ ایک چوتھائی افراد اکثر گھر واپسی میں راستے سے گھریلو استعمال کی اشیا مثلاً دودھ ڈبل روٹی لے جانا بھول جاتے ہیں۔ایک تہائی سے زائد (36 فیصد) کی غائب دماغی کی وجہ نیند پوری نہ کرنا ہے جبکہ دس میں سے چار کا کہنا تھا کہ وہ اتنے مصروف اور ذہنی دبائو کے شکار ہیں کہ ہر چیز بھول جاتے ہیں۔ایپسون ریڈی ایک کی جانبسے تقریباً 2,000 بالغان سے کئے گئے سروے سے ظاہر ہوا کہ15فیصد کی پارٹنر کا غصہ صرف اس لئے ناک پر آ گیاکہ وہ شادی کی سالگرہ کا دن بھول گئے تھےاور 40فیصد کا کوئی دوست اس لئے ناراض ہو گیا کہ اس سے طے شدہ کوئی انتظام ان کے ذہن سے نکل گیا تھا۔