بٹگرام میں 2افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بر آمد

April 27, 2018

بٹگرام(نامہ نگار) بٹگرام تھانہ شملائی کی حدود سیری سے 2افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں ،دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس ذ رائع کے مطابق مقتولین عبد الحکیم ولد سلمان اور عبد الواحد ولد گل زمان کا تعلق علاقہ سم بانڈہ سے ہے ، پولیس کو اطلاع ملی کہ دو افراد کی لاشیں پڑی ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔