ووٹر……

May 01, 2018

’’میں نے اٹھاسی میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا،
نوے میں آئی جے آئی کو،
ترانوے میں پی ڈی اے کو،
ستانوے میں مسلم لیگ ن کو،
دو ہزار دو میں مسلم لیگ ق کو،
آٹھ میں پیپلز پارٹی کو،
تیرہ میں مسلم لیگ ن کو۔‘‘
ارمانے بھائی نے تفصیل بتائی۔
’’کمال کر دیا۔
ہر بار جسے ووٹ دیا، وہی پارٹی الیکشن جیتی۔
اس بار کسے ووٹ دیں گے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’عمران خان کو دینا چاہتا ہوں لیکن دوں گا نہیں۔‘‘
’’وہ کیوں؟‘‘
’’یوں کہ میرے ووٹ سے وزیر اعظم بننے والے کو مدت پوری نہیں کرنے دی جاتی۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)