عمارت کی تعمیر اب اور بھی آسان

May 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں مکان کی تعمیر کرنانہ صرف آسان ہوگیا بلکہ اب اس میں وقت بھی کم لگے گا۔ ریاست میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر روبوٹ تیار کرلیا ہے جو صرف 14گھنٹوں میں مکان تیارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایم آئی ٹی کی تیار کردہ یہ تھری ڈی پرنٹڈ مشین شمسی توانائی سے چلتی ہے اور نوزل کیساتھ نصب خودکار بازو سب سے پہلے اپنے اندر سے جھاگ نما میٹریل کو زمین پر اسپرے کرتی ہے اور پھر اسے کنکریٹ سے بھر دیتی ہے۔

واضح رہے تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹ نے اپنے پہلے تجربے میں 50 فٹ قطر اور 12 فٹ اونچے گنبد کو 14 گھنٹے میں تعمیر کر چکا ہے۔