لاہور میں تربیتی طیارہ گرگیا،2 پائلٹ زخمی

May 08, 2018

لاہور میں تربیتی طیارہ گرنے سے دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ لاہور میں کلمہ چوک گارڈن ٹاؤن کےعلاقے میں پیش آیا جہاں تربیتی طیارہ مکان کی بیرونی دیوارسےٹکراگیا۔

طیارہ گرتےہی اس میں آگ لگ گئی اور تربیتی طیارے میں سوار 2 پائلٹ معمولی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں طیارہ گرنے کے مقام پرپہنچ گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھوٹا تربیتی طیارہ والٹن ایئرپورٹ سے اڑا تھا، طیارے میں آگ لگ گئی جس کے باعث وہ گرگیا۔