چین : میز پر رکھے ہاٹ پاٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

May 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین کے ریسٹورنٹ میں اچانک بھڑکتی آگ اور دھوئیں کے بادلوں نے وہاں موجود افراد کو خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ چین کے صوبے Guangdongکے شہر Zhongshanکے ریسٹورنٹ میں اُس وقت پیش آیا جب اچانک کچھ کسٹمرز کی میز پر رکھے ہاٹ پاٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث ریسٹورنٹ میں ہر طرف دھواں بھر گیاتاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث ہاٹ پاٹ میں آگ بھڑکی جبکہ یوں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے کے باعث وہاں موجود افراد بیحد خوفزدہ ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔