پاکستان اے ٹیم کے نیوزی لینڈ، انگلینڈ سے معاملات طے

May 16, 2018

پاکستان اے ٹیم کی سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو مکمل سیریز ملے لگ بھگ دو برس ہو گئے ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس برس پاکستان اے ٹیم کو بیک ٹو بیک دو سیریز ملیں گی۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور اس وقت سیریز کے میچز اور تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نومبر سے جنوری کے درمیان متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ اے ٹیم اور انگلینڈ لائنز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز میں فور ڈے میچز کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچز کی سیریز بھی شامل ہوگی۔