وزن بڑھانے والی یہ عادتیں کہیں آپ میں تو نہیں؟

May 18, 2018

اسمارٹ اور فٹ رہنا خواتین کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔خواتین کے لیے خوب صورتی کامعیار خوبصورت چہرے کے ساتھ ساتھ مناسب وزن بھی ہے۔اگر وہ اس پر مکمل اتریںتو کائنات کی حسین ترین مخلوق اور اگر تھوڑا سا وزن ہی بڑھنے لگے تو ان کی خوبصورتی اور معیار کوگرہن لگنے لگتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زیادہ وزن رکھنے والی خواتین اسمارٹ نظر آنے کے لیے ڈائٹنگ کا جنون رکھتی ہیں۔اور پھر اس جنون کے باعث کریش ڈائٹنگ کے نام پرفاقے کرنا ،لیکوئیڈ فوڈ پر گزارا کرنا خواتین کے بہترین مشغلوں میں سے ایک ہوجاتا ہے۔اور اسمارٹ رہنے کا شوق فٹنس سے دور کردیتا ہے ۔تھکاوٹ غالب اور فریش نیس دور ہونے لگتی ہےآج ہم آپ سے کچھ ایسی ہی باتیںشیئر کرنے لگے ہیں جو خواتین کے لیے نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ آپ کو صبح سویرے ہلکا پھلکا اور فریش رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

آرام دہ بستر کی تیاری

اپنا بیڈروم گھر میں کام کرنے والی ماسیوں کو مکمل طور پر نہ سونپیں ۔بیڈ شیٹ کی تبدیلی ،کینڈلز کا اضافہ خود اپنی پسند سے کریں یہ چھوٹے چھوٹے کام نہ صرف آپ کو خوش رکھنے میں مدد دیں گے بلکہ آپ کوکھایا ہوا کھانا بھی اس دوران جلد ہضم ہوجائے گا جو آپ کو اچھی نیند میں بھی مدد دے گا۔

سونے سے پہلے اینٹی آکسیڈنٹ مشروبات کا استعمال

وزن کم کرنے میں مددگار اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور مشروبات کے استعمال سے تو آپ واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں سونے سے پہلے بھی گرین ٹی یا اینٹی آکسیڈنٹ مشروبات کا استعمال وزن کم کرنے میں مدددگار ثابت ہوتا ہے ۔تحقیق سے ثابت ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کیمیائی مرکبEGCG جسم میں جمع ہوجانے والی اضافی چکنائی کو زائل کردیتاہے۔ تاہم اگر مشروبات نہیں تو سونے سے دس پندرہ منٹ پہلے گرم پانی بھی آپ کو صبح فریش اٹھنے اور وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔

شام میں پروٹین مشروبات سے گریز

اگر آپ نائٹ شفٹ ڈیوٹی کرتےہیںاور پانی کی طلب دور کرنے کے لیے پروٹین شیک کا استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر روک دیں۔رات کے وقت ہمارا جسم پروٹین شیک کو ہضم نہیں کرپاتا اور جسمانی اعضاء کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ کسی بھی ایکسرسائز یا کام کے بعد پروٹین شیک کے بجائے پھلوں اور گری دار میووں کا استعمال آپ کے لیے بہترین ہے۔

نائٹ ٹائم واک

واک ہم زیادہ تر صبح کے اوقات میں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کوشش کیجیے کہ رات کو سونے سے قبل 10 منٹ ضرور واک کریں۔ شروع میں بالکل آہستہ ہی سہی لیکن پھر آہستہ آہستہ تیز تیز چلنے کی عادت اپنائیں آپ کی یہ عادت آپ کی باڈی میں حیرت انگیز تبدیلی کا باعث بنے گی۔

شاور لیں

کیا آپ بھی بے خوابی کا شکار ہیں یہ بیماری آپ کے وزن پر خاصی اثر اندازی ہوتی ہے اس سے نجات کے لیے سونے سےپہلے شاور لیں۔اگر آپ روزانہ صبح اٹھ کرنہاتے ہیں تو رات سونے سے پہلے بھی عادت بنالیں کہ نہایا جائے۔حالیہ تحقیق کے مطابق بستر پر جانے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل نیم گرم پانی سے نہانے سے جسم تازہ دم ہو جاتا ہے اور پھر جیسے یہ خشک ہوتا ہے اس میں سکون آنے لگتا ہے اور انسان کو پرسکون نیند آتی ہے۔

وزن کم کرنے لیے ’’سپر ڈارک روم‘‘

یونیورسٹی آف گرینڈاکی تحقیق کے مطابق سپر ڈارک روم وزن میں کمی اور صبح ہلکا پھلکا اٹھنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انسانی جسم مکمل اندھیرے میں میلا ٹون نامی ہارمون پیدا کرتا ہےجو براؤن فیٹ پیداکرنے کے باعث کیلوریز جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیںتو مکمل اندھیرے میں سونے کی عادت اپنالیں۔

دانت برش کرنا

رات کو سونے سے قبل دانت برش کرنے کی عادت نہ صرف آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔رات برش کرنے کی عادت آپ کو رات کی بے وقت بھوک سے نجات دلاتی ہےجو وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

لائٹ ڈنر رکھے آپ کو ہلکا پھلکا

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو رات کے لیے ہلکے پھلکے ڈنرکا انتظام انصرام کریں لہذا اگر آپ ڈائٹنگ پر ہیں تو رات کے کھانے کے لیے کچھ سلاد ،فروٹ یا لائٹ ڈنر لیںرات میں آپ کا لیا ہوا ہلکا پھلکا کھانا وزن میں کمی لائے گا۔

رات میں اسنیکس سے گریز

ہم پہلے بھی ذکر کرچکے ہیں بے وقت کی بھوک وزن بڑھاتی ہےاور خاص طور پر ڈنرکے بعد کھائے اسنیکس ،چونکہ رات کی بے وقت بھوک سے پیچھا چھڑانا اتنا آسان بھی نہیں تو اس مسئلہ کے حل کے لیے آپ کچھ میوہ جات ،فروٹ یا سلاد سے کام چلاسکتے ہیں۔