اینٹیک وہائٹ کچن ڈیزائن آئیڈیاز

May 24, 2018

عموماً اینٹیک (قدیم) اسٹائل کے ساتھ بنائےگئے گھر میں سفید رنگ کی گنجائش نہیں ہوتی۔ جب اینٹیک (Antique)کی بات ہوتی ہے تو اس سے مراد فطری رنگوں کی لی جاتی ہے، جیسے فرنیچر میں براؤن لکڑی کا استعمال۔ تاہم اگر آپ ایک نفیس اور ورسٹائل کچن (باورچی خانہ) بنانے کے خواہاں ہیں تو آپ کے لیے سفید رنگ کی اسکیم بہترین چوائس ثابت ہوسکتی ہے۔کچن میں اسٹوریج اور ڈسپلے کیبنٹس سب سے زیادہ نمایاںآئٹم ہوتا ہے۔ اس لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ جب آپ اینٹیک کچن ڈیزائن کا انتخاب کریںتو کیبنٹس پر خصوصی توجہ دیں، کیوںکہ یہی چیز آپ کے کچن کو منفرد بنائے گی۔

Antique White Kitchen Cabinets

سفید کلر اسکیم کے اس کچن پر نظر ڈالیں۔یہ خوب صورت اور اسٹائلش نظر آرہا ہے۔ اس کچن میں کیبنٹس کے لیے اینٹیک ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آپ اس کچن کے سفید رنگ کے آئٹمز کے ساتھ میچنگ میں ڈیکوریشن کے کسی بھی دیگر رنگ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ سفید تقریباً ہر رنگ کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔ اس لیے جب کچن میں سفید رنگ کو مرکزی حیثیت حاصل ہو تو کسی بھی دیگر میچنگ رنگ کے استعمال میں آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کاؤنٹر ٹاپ ایسا رکھا گیا ہے کہ اس سے اُٹھنے والی چمک سفید رنگ کو توازن فراہم کررہی ہے۔

Neo-classical Concept

اس کچن میںکیبنٹ کو ایسا اعلیٰ ذوق ڈیزائن دیا گیا ہے کہ آنکھیں بس دیکھتی رہ جاتی ہیں۔کیبنٹس کے بالائی تہہ کو گلاس Lookدی گئی ہے، جہاں چھت میں نصب لائٹس منعکس ہورہی ہیں۔ دراصل، ان اینٹیک سفید کیبنٹس، پسِ منظر میں ہلکے بادامی رنگ، اور ڈارک براؤن فلورنگ کے ساتھ آپ کو کالے رنگ کے کاؤنٹر والے اس کچن کی آرائش کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

Simple & Efficient

کئی لوگ اپنے کچن کو سادہ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے بہترین کچن کی کنجی سادگی اور عملیت میںپنہاںہوتی ہے تاکہ کچن میں کام اپنی رفتار میں چلتا رہے اور کوئی چیز اس کی راہ میںرُکاوٹ نہ بنے۔ سادہ سفید رنگ کے کچن کیبنٹس ’کلاسک ڈیزائن‘ رکھتے ہیں۔ کیبنٹس کے اینٹیک ڈیزائن کو اُبھارنے کے لیے کھڑکیوں کے اوپر لائٹنگ Pendantsنصب کیے گئے ہیں۔دو کونوں پر موجود اینٹیک کیبنٹس کے درمیان یہ لائٹنگ Pendantsبہترین نظارہ پیش کرتے ہیں۔

Chocolate Glaze

چھوٹا لیکن پُرتعیش۔۔ یہ کچن ڈیزائن دیکھنے کے بعد سب کی یہی رائے ہوگی۔ اینٹیک سفید کچن کیبنٹس، یہاں استعمال کیےگئے چاکلیٹی ٹون کے ساتھ زبردست ہم آہنگی میںہیں۔ یہ اسی ہم آہنگی کا اثر ہے کہ کچن کیبنٹس کا رنگ سفید ہونے کے باوجود، اس میں چاکلیٹی رنگ کی جھلک نظر آتی ہے۔

French Door Design

اس اینٹیک کچن ڈیزائن میں آف۔وہائٹ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ جب کہ کیبنٹس کے لیے فرانسیسی دروازوں والا ڈیزائن اپنا یا گیا ہے۔ لکڑی کا فلور اسکینڈی نیویائی ڈیزائن سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹاپ کے لیے گالے رنگ کے سخت پتھر (گرینائٹ) کا استعمال کیا گیا ہے۔ کچن سنک میں پانی کی ٹونٹی کا ڈیزائن بھی مغلیہ دور کی یاد دِلاتا ہے۔

U-Shaped

اینٹیک سفید رنگ کے کچن کیبنٹس کے لیے کچن کا U-Shapedڈیزائن آئیڈیل ہے۔ یہ ایک مختلف سوچ ہے، اس لیے اگر آپ عمومی ڈیزائن کے کچن میں کام کرنے کے عادی رہے ہیں تو آپ کو یہ سوچ تھوڑی سی مختلف محسوس ہوگی۔ کچن میں کام کرنے اور آنے جانے کے لیے مرکزی راستہ ہے۔ اس کیبنٹ میں ایک اور مختلف چیز اس کے کاؤنٹر ٹاپ پر گرینائٹ کی جگہ لکڑی کا استعمال ہے، شاید ڈیزائنرز یہ یاد دِلا رہے ہیں کہ اینٹیک کچن ایسے ہی زرا ہٹ کے ہوتے ہیں۔

Clean Antique

اینٹیک سے مراد چوں کہ زمانہ قدیم لی جاتی ہے، اس لیے کچن کیبنٹس کا ٹریٹ منٹ اسی مطابقت سےکیا جاتا ہے۔ تاہم اگر آپ Rustic کچن کیبنٹس نہیں چاہتے اور ان کی اینٹیک Lookکو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو پھر یہ ڈیزائن آپ کے لیے ہے۔ اینٹیک کچن کیبنٹس میں آپ کھانے پینے کی اشیاء اور سامان باآسانی رکھ سکتے ہیں۔ اس کچن میں لائٹنگ کی تنصیب میں انتہائی نفاست اور ذہانت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

Classic Paneling Profiles

اس باورچی خانے کو کلاسک ڈیزائن دیا گیا ہے۔ فلور کے ساتھ جُڑے کیبنٹس کا رنگ سفید رکھا گیا ہے، جب کہ سفید گرینائٹ دیوار پر لکڑی کے Rusticشیلف نصب کیے گئے ہیں۔ اس زبردست کچن ڈیزائن میں ڈائننگ ٹیبل خراب پینٹ کے باعث کچھ زیادہ جچ نہیںرہی۔ اگر اسے اس کے اوریجنل کلر میں پینٹ کردیا جائے تو پکچر پرفیکٹ ہوجائے گی۔