ٖفاٹا بل منظورہونے سے احساس محرومی کم ہو گا، اصغر خان اچکزئی

May 24, 2018

عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نےفاٹااصلاحات کےبل کی منظوری کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےفاٹاکے لوگوں کااحساس محرومی کم ہو گا۔

یہ بات انہوں نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ صوبےمضبوط ہونے اور صوبوں کے مسئلے حل ہونے سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو باقی ملک کے لوگوں کی طرح حقوق ملنے چاہیے ہم فاٹا کےپشتونخوا میں انضمام پر فاٹا اور ملک کے پشتون کو مبارک باد دیتے ہیںجبکہ ہمارا اگلا ہدف جنوبی اور شمالی پشتونخوا کو ضم کرنا ہے۔

اصغر خان اچکزئی نے پشتونوں کی یکجہتی کی مخالفت پر افسوس کا اظہار کیاجبکہ انہوں نے تمام جمہوری قوتوں کا بھاری اکثریت سے فاٹا بل پاس کرنے پر شکریہ ادا کیا۔