برطانیہ ، غیرملکی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ،پاکستان آٹھویں نمبر پر

May 24, 2018

برطانیہ میں غیر برطانوی شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی تعداد غیر برطانوی شہریوں میں آٹھویں نمبر پر آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شماریاتی رپورٹ کے مطابق 2017 میں پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ میں موجود پاکستانی شہریوں کی تعداد ایک لاکھ 88ہزار ریکارڈ کی گئی ۔اس کے علاوہ 14 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی موجود ہیں۔

غیر برطانوی شہریوں میں پہلے نمبر پر پولینڈکے شہری، دوسرے پر رومانیہ، آئرلینڈ کے شہری تیسرے جبکہ بھارتی چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 2017 میں تقریباً 62لاکھ غیر برطانوی شہریوں کی موجودگی ریکارڈ کی گئی جبکہ 2016 میں ان کی تعداد 60 لاکھ تھی۔