مشرف، نواز شریف کی وجہ سے باہر گئے، شاہ محمود

May 24, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی ذمہ داری نواز شریف پر ڈال دی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تووہ باہرنہیں جاسکتے تھے، وزارت داخلہ وزیر اعظم کی مرضی سے ای سی ایل سے نام نکالتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں ان سےماتحت نے آئین سے ماورا مطالبہ کیا ،ان کے پاس اختیار تھا،انہوں نے پیغام لانے والے ماتحت کو برطرف کیوں نہیں کیا؟

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان اس لحاظ سےغلط ہے، دھرنوں کو سازش اور امپائر کی بات کی گئی، ہم ایک سال تک چار حلقے کھولنے کا کہتے رہے۔