گلاب جامن کو ’ فرائیڈ ڈونٹس‘ کیوں کہا؟

June 01, 2018

میٹھے میٹھے مزیدار مٹھائی گلاب جامن اکثر لوگوں کی پسندیدہ مٹھائی ہے اور اگر کوئی اسے فرائیڈ ڈونٹ کہہ دے تو یقیناًغلط ہوگا۔

گزشتہ برس امریکی ویب سائٹ 'بز فیڈ کی موبائل فوڈ ایپ 'ٹیسٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گلاب جامن کو ’انڈین فرائیڈ ڈونٹس‘ کا نام دیتے ہوئے اس کی ترکیب بتائی تھی۔


یہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو پاکستانی و بھارتی صارفین کو ناراض کرگئی اور انہوں نےسوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مذاق بھی اڑایا۔



ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ 'یہ ہماری روایتی میٹھے کی تذلیل ہے، اس مٹھائی کا نام گلاب جامن ہے اور انگریز اسے تبدیل کر رہے ہیں۔

صارفین نے کہا کہ ہم تو ان کے کھانوں کے نام تبدیل نہیں کرتے ۔


کچھ صارفین نے مغربی ممالک کی ڈشز کے بھی الٹے سیدھے نام پوسٹ کیے اور پزا کو 'چیز چپاتی اور کورنش پیسٹری کو 'انگریزی سموسے کا نام دیا۔

یوں مزیدار گلاب جامن کا غلط نام لینے پر سوشل میڈیا پر جہاں مختلف ڈشز کے طریقہ کار بتانے والے کو خوب مذاق اڑایاوہیں لوگوں نے مختلف ڈشز کے نت نئے نام رکھے اور یوں گلاب جامن پر نئی بحث چھڑ گئی۔