ساڑھے 5 ماہ بعد 3 خلا بازوں کی زمین پر واپسی

June 04, 2018

ساڑھے 5ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کے بعد روس، امریکا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے تین خلا باز زمین پر لوٹ آئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


خلابازوں کے کیپسول نے قازقستان میں لینڈ کیا۔

مدارمیں 155 دن گزارنے کے بعد تینوں خلابازوں کے کیپسول نے بروقت قازقستان کے علاقے کے قریب لینڈ کیا تو میڈیکل ٹیم نے ان تینوں خلابازوں کو کیپسول سے باہر نکالا۔

اس وقت تینوں خلا بازوں کے چہروں پرمسکراہٹ بتارہی تھی کہ ان کا مشن کامیاب رہا ہے۔