جرمن صدر اپنے سرکاری دورہ پر امریکہ پہنچ گئے

June 19, 2018

برلن/واشنگٹن(آئی این پی)جرمن صدر فرانک والٹر شتائن مائر اپنے سرکاری دورہ پر امریکہ پہنچ گئےوہ کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے قریب کھلنے والے تھوماس من ہاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کرینگے جرمن حکومت نے 2016 میں اس عمارت کو خرید لیا تھا تاکہ اس کی ممکنہ خرابی کے عمل کو روکا جا سکے۔ اس گھر میں قیام کے دوران جرمن ادیب تھوماس من نے اپنے کئی اہم ناول تحریر کیے تھے اسی لیے امریکہ میں واقع اس تاریخی عمارت کو جرمن سکالرز میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے تھوماس من جرمن نازی دور حکومت کے دوران1942میں امریکا منتقل ہو گئے تھے اور انہوں نے دس برس کا عرصہ اسی گھر میں گزارا تھا۔