کینسر سے سب سے زیادہ خواتین فضائی میزبان متاثر

June 27, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پر کشش تنخواہ لے کر پر آسائش زندگی گزارنے والے فضائی میزبان عام افراد کی نسبت سب سے زیادہ کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں شائع ہونے والی تحقیقکے مطابق سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ پرواز میں فرائض انجام دینے والے افراد سب سے زیادہ چھاتی, مسانے اور جلد کےکینسر میںمبتلا ہوتے ہیں۔

مطالعےکے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پرواز میں ملازمت کرنے والے ملازمین میں خواتین کی شرح 80 فیصد ہے ۔

تحقیق کے مطابق چھاتی کا کینسر پرواز میں ملازمت کرنے والی ان خواتین میں پایا جاتا ہے جن کے تین یا تین سے زائد بچے ہوں ۔

اس نئے مطالعے نے سائنسدونوں کو حیران کر دیا کیونکہ ان کی معلومات کے مطابق عام طور پر ایسی خواتین جن کے زیادہ بچے ہوں ان میں کینسر میں مبتلا ہونے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔

محققین نے اس بات کا واضح جواب تو نہیں دیا کہ فضائی میزبانوں میں کینسر کی شرح زیادہ کیوں ہوتی ہے تاہم انہوں نے اپنے تجربے کی بنیاد پر اندازا لگایا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ ’ہو سکتا ہے تین سے زائد بچوں کی مائیں نیند کی کمی کا شکار ہوتی ہیں اور ملازمت کے ساتھ بچے پالنا ان کو مزید بیمار کر دیتا ہے۔خاص کر بیرون ملک پرواز کرنے والی خواتین کی بے ربط اور نامکمل نیند ان کی صحت پر اثر انداز ہوکر انہیں کینسر میں مبتلا کر دیتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی اندازہ ہے کہ فضائی میزبانوں کو چونکہ طیارےکے ایندھن، طیارےمیں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز یا اونچی پروان چڑھتےوقت کائناتی شعاعوں کا سامنا مسافروں سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ ملازمت کے پیش نظر ہر وقت سفر میں رہتے ہیں، اس لئے ان میں کینسر کی شرح زیادہ ہے۔