سال رواں کی ٹاپ 10 امیر ترین شخصیات

June 29, 2018

امیر ہونا شاید اتنا بڑا مسئلہ نہ ہو لیکن اس امارت کو قائم ودائم رکھنا آسان نہیںہوتا۔ دنیا میں جتنے بھی امیر وکبیرافراد ہیں، ان کو لوگ رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اس مقام تک پہنچنے میںان کی ذہانت ، محنت اور دن رات کی لگن نے ان کاساتھ دیا۔ جب بھی امیر ترین افراد کا ذکر ہو تو آپ کےذہن میںشاید دو تین نام ہی آتے ہوںگے تاہم، ہم آپ کودنیا کےکچھ مزید امیر ترین افراد سے ملواتے ہیں، جنہوںنے اینٹر پرینیوئر شپ کی دنیا میںکامیابی کےجھنڈے گاڑ دیے ۔

10۔ چارلس کوچ

48.4 بلین ڈالر

یکم نومبر 1935ءکو پیدا ہونے والے چارلس کوچ ، ڈیوڈ کوچ(نویں نمبر پر) کے بڑے بھائی ہیں۔امریکی معیشت میںکاغذاور لکڑی سے وابستہ کوچ انڈسٹری کے چیئر مین اور سی ای او ہیں ۔ اپنے بھائی کی طرح فلاحی کاموںمیں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔ دونوں بھائیوںمیںکئی قدریںمشترک ہیں۔

9۔ڈیوڈ کوچ

48.5 بلین ڈالر

3 مئی 1940 ء کو پیدا ہونےوالے ڈیوڈ کوچ بہت سی صلاحیتوںکے مالک اور قسمت کے دھنی ہیں۔ وہ 1991 ء میں فضائی حادثے میںبال بال بچےگئے تھے ، شاید اس کی وجہ انسانیت کیلئے کیے جانے والے ان کے فلاحی کام ہیں۔ یہ کوچ انڈسٹریز کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔ سیاسی سوجھ بوجھ کے ساتھ یہ ریپبلکن پارٹی کی طرف جھکائو رکھتے ہیں ۔

8۔برنارڈارنالٹ

54.6 بلین ڈالر

فرانس کی معیشت میںاہم کردار اداکرنے والے برنارڈ5 مارچ 1948 ء کو پیدا ہوئے ۔ دنیا میںسب سے بڑی گڈس کمپنی LVMHکے سی ای او اور چیئر مینکے علاوہ لگثری گڈزفروخت کرنے والی کمپنی کرسٹن ڈائر ایس اے کے چیئر مین بھی ہیں۔ سپر مارکیٹس سمیت کئی کاروبار میںانھوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ فنِ مصوری سے بھی شغف رکھتے ہیں اورکئی فن پارے جمع کررکھے ہیں۔

7۔لیری الیسن

60.4 بلین ڈالر

17اگست 1944 ءکو پیدا ہونے والے لارنس جوزف الیسن، اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی ہیں اور کمپنی کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ 175 ممالک میں اس کمپنی کے4 لاکھ 30 ہزار کسٹمرز ہیں ، یہ کمپنی دنیا بھر میںسوفٹ ویئر، پلیٹ فارم ، انفرااسٹرکچر اور ڈیٹا کی مد میںجدید ترین سروس فراہم کرتی ہے۔

6۔ کارلوس سلِم

68.7 بلین ڈالر

امریکی معیشت کروڑ پتی افرا د کے معاملے میں زرخیز ہے۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کارلوس سلم بھی اس فہرست میں ہیںجو 28 جنوری 1940ء کو پیدا ہوئے۔ کارلوس بہت ساری انڈسٹریل ، میڈیا ، ریٹیل اور ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنیوں میں حصہ دار ہیںاور ان کمپنیوں میںآئٹمز اور پروڈکٹس فراہم کرتے ہیں۔ یہی نہیںبلکہ کارلوس سلم، امیریکا موول اور سام سنگ میکسیکو جیسی کمپنیوںکے سی ای او بھی رہے ہیں۔ وہ2010ء سے 2013ء تکغیر متنازعہ امیر ترین آدمی رہ چکے ہیں۔ فلاحی کاموںمیں بھی فیاض ہیں۔

5۔ مارک زوکر برگ

72.4 بلین ڈالر

مارک زوکر برگ کو کون نہیںجانتا ۔ فیس بک کا یہ مسکراتا چہرہ 14 مئی 1984 ءکو دنیا میں آیا اور کم عمری میںہی امیر ترین افراد کی فہرست میںشامل ہوگیا۔ فیس بک لانچ کرتے وقت ان کی عمر صرف 20 سال تھی۔

4۔امانیکو اورٹیگا

78 بلین ڈالر

28 مارچ 1936ء کو پید ا ہونےو الے امانیکو امریکی نہیںبلکہ ہسپانوی بزنس ٹائیکون ہیں۔ انیڈیٹیکس فیشن گروپ کے شریک بانی ہیں۔ یہ کمپنی اپنے آٹھ برانڈ( Zara, Pull&Bear, Massimo Dutti, Bershka, Stradivarius, Oysho, Zara Home اورUterqüe) کے ساتھ دنیا بھر میں7448 اسٹورز اور 96فیصد مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔ امانیکو 2011 ء میںریٹائر ہوگئے تھے ۔ وہ ایک مذہبی سماجی ادارے کو 20 ملین یورو کا عطیہ بھی کرچکے ہیں۔

3۔وارن بفیٹ

84.5 بلین ڈالر

اس فہرست میں یہ سب سے عمر رسیدہ شخص ہیں۔30 اگست 1930 ء کو پیدا ہونےوالے وارن بفیٹ دنیا کی بے مثال کامیاب کاروباری شخصیت ہیں ۔ سرمایہ کاری کی دنیا میںبروقت فیصلے کی بدولت ایک ٹیکسٹائل کمپنی حاصل کی اور اسے ایک ہولڈنگ کمپنی میںتبدیل کردیا۔ سرمایہ کاری کی دنیا میں انہیں ’’ جادوگر‘‘ کہا جاتاہے۔

2۔ بل گیٹس

91.5 بلین ڈالر

بل گیٹس کے نام سے مشہور ولیم ہنری گیٹس 28 اکتوبر 1955 ء کو پیدا ہوئے ۔ مائکروسوفٹ کے بانی ہیں۔ 1995ء سے لے کر اب تک ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر نہیںہوئے۔ کمپنی سے ریٹائر ہونے کے بعد اس کی باگ ڈور سی ای او ستیا ناڈیلا کے حوالے کردی ۔ اب اپنی شریک حیات میلنڈا کے ساتھ ’ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کانظم و نسق سنبھالتے ہیں۔

1۔جیف بیزو ز

135 بلین ڈالر

دنیا میںشاید ہی کوئی ایسا ہو جو انٹرنیٹپر شاپنگ کرتا ہو اور ایمیزون ڈاٹ کام کو نہ جانتا ہو۔ جیف کا پورا نام جیفری پریسٹون جورگینسن ہے جنہوںنے 12 جنوری 1964 ء کو دنیا میں آنکھ کھولی ۔ یہ امیزون ڈاٹ کام کے بانی ،چیئر مین اور سی ای او ہیں۔