تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچنے والا ہے

July 07, 2018

تربیلا ڈیم میں کل پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ جائے گی،ترجمان ارساکے مطابق تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہزار تین سو 86 فٹ ہے۔

ترجمان ارسا کا مزید کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1387اعشاریہ 82فٹ ہے،جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔

ترجمان ارسا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈیموں میں پانی کا کل ذخیرہ 10لاکھ 40ہزار ایکڑ فٹ ہے۔