برقی مراسلات…تمباکو نوشی کے اثرات

July 09, 2018

تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے اور یہ ایک ایسی تشویشناک عادت ہے جو کہ کم عمر اور نوجوان نسل میں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ تمباکو کے خطرناک دھوئیں سے اندرونی اعصابی نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گلے، منہ، زبان اور خوراک کی نالی کے کینسر سرفہرست ہیں۔ اور سالانہ 20000افراد اسی مرض سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں عام طور پر سگریٹ نوش حضرات سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت کم عمر پاتے ہیں۔ لیکن نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کا بڑھتے ہوئے رجحان سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے پڑیں گے۔
(عائشہ رشید)
ayesharasheedhotmail.com