ترک صدر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

July 09, 2018

ترکی کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر رجب طیب اردوان آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی شخصیات بھی شرکت کریں گی، جس کے باعث تقریب کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر آج ہی اپنی نئی کابینہ کا بھی اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی میں 24 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اردوان نے 52 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔