’نوازشریف کال کوٹھری کا سامنا کرنے آرہے ہیں‘

July 11, 2018

سابق وفاقی وزیر خارجہ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نےکہاہےکہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ قانون اور کال کوٹھری کا سامنا کرنے آرہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کو پتہ ہےکہ اس نےآتےہی گرفتار ہو جانا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نوازشریف نے پریس کانفرنس میں جو باتیں کیں،ان کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ عدالت کو لکھنا پڑا کہ ہم نواز شریف کو کرپشن کےالزام میں بری کرتے ہیں،ایک جنرل ابھی تک باہر بیٹھا ہے ،جسے فرار کراویا گیا ۔

ان کا کہناتھاکہ باہر بیٹھے ہوئے جنرل کو گرفتار کرنے کی کسی میں جرات نہیں،عمران خان جیل میں تھا روپڑا تھا،پرویز الٰہی سے معافی مانگ کر رہا ہوا۔