ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم 'گل مکئی کاپہلا ٹیزر جاری

July 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بھی فلم بننے جا رہی ہے۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی ہمت و بہادری سے دنیا میں اپنا الگ مقام بنانے والی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم 'گل مکئی کا پہلاٹیزر ملالہ کی اکیس وی سالگرہ کے موقع پر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔امجد خان کی ہدایتکاری اور آنند کمار کی پروڈیوس کردہ ملالہ یوسف کی بائیو پک 'گل مکئی میں بھارتی چائلڈ اسٹار ریم شیخ ملالہ کے روپ میں مرکزی کردار اداکریں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیویا دتہ، مکیش رشی، ابھیمنیو سنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں ۔