امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ پہنچ گئے

July 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں فوجی دستے نے ٹرمپ کو سلامی دی۔ ٹرمپ اور اہلیہ ملینیا نے عشائیے میں بھی شرکت کی جس دوران ملینیئا کا دلکش آف وائٹ گاؤن توجہ کا مرکز بنا رہا۔اپنے دورے کے دوران ٹرمپ وزیر اعظم تھریسامے کے علاوہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کرینگے جبکہ اہم امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

اینٹی ٹرمپ مظاہروں کے پیش نظر امریکی صدر کو خصوصی سیکیورٹی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہری انوکھے احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس میں 20 فٹ بلند ٹرمپ غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر اڑایا جائے گا۔

ٹرمپ کی شکل والے غبارے کی تیاری پر 20 ہزار امریکی ڈالر (24 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے، جسے فضا میں بلند کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار برطانوی شہریوں نے دستخط کیے تھے۔