پنجاب میں کوئی نگراں حکومت نہیں : رانا ثناء

July 13, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نگراں حکومت نہیں ہے، این اے 106 سے بہت بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رات بھر چیئرمینز اور کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے، کارکن گرفتاریوں اور ٹرانسپورٹ پکڑے جانے پر پیدل نکلیں چاہے انہیں دس قدم ہی کیوں نہ چلنا پڑے۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف جھوٹے کیس میں سزا اور اہلیہ کی بیماری کے باوجود واپس آ رہے ہیں۔