فوربز کی نظر میں دنیا کے اسمارٹ ترین شہر

July 14, 2018

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے اسمارٹ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس میں نیو یارک دنیا کے اسمارٹ ترین شہر وں میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

اس فہرست میں80ممالک کے165شہروں کو شامل کیا گیا جو ٹیکنالوجی اور جددت کے حوالے سے سب سے آگےرہے جبکہ اس فہرست میں نیو یارک کے بعد دوسرا اسمارٹ ترین شہر لندن اور تیسرا پیرس قرار دیا گیا ہے ۔

فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پرٹوکیو، پانچویں ریکجاوک، چھٹے پرسنگا پور، ساتویں نمبر پر سیؤل ، آٹھویں پرٹورنٹو، نویں پرہانگ کانگ اور دسویں نمبر پرایمسٹرڈیم شامل ہے۔