مریم کے بیٹے جنید صفدر کی لاہور آمد

July 16, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی لندن سے لاہور آمد، لیگی کارکنوں نے ایئرپورٹ پر جنید صفدر کا والہانہ استقبال کیا۔

نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر قطر ایئرویز کی پرواز 628 سے براستہ دوحا لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جنید صفدر نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کو لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔