• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، مریم، حسین نواز کے بیٹے جنید اور زکریا گرفتار

مریم نواز کا بیٹا ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار

لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نوازکےبیٹےزکریا کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کو گھر کے باہر مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس شخص کو مکا لگا اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔


جنید صفدر کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔

لندن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حسین نواز کے بیٹےزکریا بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی شخص پاکستانی ہے لیکن لگتا سفید فام ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی ورکرز نے گالیاں دیں، پی ٹی آئی ورکرز جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے، کوئی بھی ہو گالیاں دینے پررد عمل تو دیتا ہے۔

تازہ ترین